متھرا25جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)متھرا ضلع میں بدھ کی رات چومہا قصبے میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک میں مرے ہوئے جانور دیکھ کر بھڑکے دیہاتیوں طرف وبال مچانے اور ٹرک کو خالی کر اس میں آگ لگا دینے کے معاملے کو وقت پر اور صحیح طریقے سے کنٹرول نہ کرنے کے الزام میں ورنداون کوتوالی انچارج اور متعلقہ پولیس چوکی کے انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق اعلیٰ حکام سے ملی ہدایات کے مطابق سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ببلو کمار نے ورنداون تھانہ کوتوالی انسپکٹر پرتاپ سنگھ اور جیت چوکی انچارج سنتوش کمار یادو کو معطل کرکے ان کے مقام پر بالترتیب منیش چندراوررامیدرشکلاکو بھیجا ہے ۔واضح رہے کہ22جون کو قصبے کے مرکزی چوک کے قریب ایک خراب ٹرک صبح سے ہی کھڑاتھا۔دوپہر بعد اس میں سے تیزی سے بدبوآنے پرگاؤں والوں نے اس کا ترپال ہٹا کر دیکھا تو اس میں جانور بھرے پڑے ملے جنہیں بہت ہی بے دردی کے ساتھ ٹھونس،ٹھونس کر بھرا گیا تھا۔گایوں کی حالت زار دیکھ دیہاتی بھڑک گئے اور انہوں نے تمام گایوں کی لاشوں کو ٹرک میں سے نکال کر آگ کے حوالے کر دیا تھا۔جس سے تقریباََ تین گھنٹے تک شاہراہ جام رہی۔اس درمیان تاخیرسے پہنچی پولیس نے انہیں بھگانے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر ہی دو بار پتھر برسا دیئے۔اس معاملہ میں لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تحقیقات کے بعد کچھ دوسروں کے خلاف بھی فیصلہ لیاجاسکتاہے۔ایس ایس پی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں نہ تو پولیس اہلکاروں کو بخشا جائے گا اور نہ ہی وبال کرنے والے لوگوں کو چھوڑا جائے گا۔ویڈیوگرافی کے ذریعے ایک ایک شخص کو نشان زد کیا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں گایوں کے بھوک سے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔